ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:جالی پنچایت کی ترقی کے لئے 10کروڑ روپئے کی منظوری یقینی : رکن اسمبلی منکال وئیدیا

بھٹکل:جالی پنچایت کی ترقی کے لئے 10کروڑ روپئے کی منظوری یقینی : رکن اسمبلی منکال وئیدیا

Sat, 08 Apr 2017 20:17:45    S.O. News Service

بھٹکل:8/اپریل(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے جالی پٹن پنچایت علاقہ کی ہمہ جہت ترقی کی طرف لے جانےپنچایت کے ممبران نے وزیرا علیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے 10کروڑ روپیوں کی امدادکی مانگ کی تھی ، ہماری مانگیں پوری ہونےکی امید اور یقین ہونے کا خیال رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ظاہر کیا۔

سنیچر کی دوپہر تعلقہ کے جالی نامدھاری ہال میں منعقدہ جالی پنچایت کے مختلف منصوبہ جات کے تحت مستفدین کو امدادتقسیم کاری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعدوہ خطاب کررہے تھے۔رکن اسمبلی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے علاقہ کی پاکی صفائی کو ترجیح دیتے ہوئے سواریوں کو بہم پہنچایا گیا ہے، کچرا نکاسی کے لئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے، البتہ فاریسٹ محکمہ سے منظوری ملنا باقی ہے، تب تک بلدیہ کے تعاون سے کچرانکاسی کرتے ہوئے عوام شہر کو پاکیزہ رکھنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔حلقہ میں کسی بھی طرح کوئی کمی ہونے نہیں دی ہے، جالی پنچایت علاقے کے قریب 800گھروں کو بجلی کنکشن نہیں ہونے کی جانکاری ملی ہے، ان تمام گھروں کو بجلی کنکشن دلوانے کے ساتھ ساتھ جالی پنچایت کی طرف سے ایل ای ڈی بلب مہیا کرنا طئے کیا گیا ہے، علاقہ کی ترقی چاہتے ہیں تو پنچایت کے تمام عوامی نمائندوں کو مل جل کر اور متحدہ کام کرنےکی اپیل کی۔ پنچایت کے صدر عبدالرحیم شیخ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، ڈائس پر نائب صدر لکشمی مادیو نائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن آدم پنمبور ، ممبران ، چیف آفیسر وینکٹیش ناوڈا وموجو دتھے۔ پنچایت کے نارائن نائک نے استقبال کیا۔ شری دھر شیٹھ نے نظامت کی، جالی پٹن پنچایت اور نامدھاری ترقی سنگھ کی جانب سے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو شال پہنا کر تہنیت کی گئی ۔ پروگرام سے قبل رکن اسمبلی کے ہاتھوں کچرانکاسی کےلئے نئے سواریوں کو ہری جھنڈی دکھا کر اجراء کیا۔

8April2.JPG


Share: